Get Alerts

ایشین ہاکی چیمپینزٹرافی کےلیےپاکستان کی بیس رکنی ٹیم کااعلان کردیاگیا

Asian Champion Hockey Trophy 2021

لاہور :ایشین ہاکی چیمپینزٹرافی کےلیےپاکستان کی بیس رکنی ٹیم کااعلان کردیاگیا،ایونٹ چودہ دسمبرسے ڈھاکا  میں ہوگا۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق ایشین ہاکی چیمپینزٹرافی کےلیے عمربھٹہ کوپاکستان ٹیم کاکپتان مقررکیاگیاہے ،علی شان نائب کپتان ہیں،پاکستان ٹیم  میں بعض نئےکھلاڑیوں کی بھی انٹری ہوئی ہے۔

ایونٹ کےپہلےدن پاکستان ٹیم جاپان سےمقابلہ کرےگی،ٹورنامنٹ میں بھارت، بنگلادیش،ملائیشیا اورکوریا بھی شریک ہیں۔