مسلم لیگ ن نے عمران خان کی مشروط مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی 

مسلم لیگ ن نے عمران خان کی مشروط مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی 
سورس: File

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن نے عمران خان کی مذاکرات کی مشروط پیش کش مسترد کردی ہے۔ ن لیگ کی سینئر قیادت کا کہنا ہے کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن بغیر کسی شرط کے ہونے چاہئیں۔ 

ماڈل ٹاؤن میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان کی مذاکرات کی پیش کش کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔

مسلم لیگ ن کے اجلاس میں کہا گیا کہ مذاکرات خوش آئند ہے لیکن پیشگی شرط کے بغیر ہونے چاہئیں۔ چاہتے ہیں معاملات بگڑنے کے بجائے بہتری کی طرف جائیں۔ ملکی حالات کو بہتر ہونا چاہیے۔ 

مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا شوق ہے تو وہ پورا کرلیں۔ جس صوبے کی اسمبلی تحلیل ہوگی وہاں الیکشن ہوجائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں