جرمنی میں شدید برفباری، 700 سے زائد پروازیں منسوخ ،پبلک ٹرانسپورٹ روک دی گئی 

جرمنی میں شدید برفباری، 700 سے زائد پروازیں منسوخ ،پبلک ٹرانسپورٹ روک دی گئی 

برلن:جرمنی میں شدید برفباری کی وجہ سے 700 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں اور  پبلک ٹرانسپورٹ روک دی گئی  ہے۔جنوبی جرمنی میں شدید برف باری کے باعث معمولات زندگی ادا کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے، متعدد پروازیں منسوخ اور پبلک ٹرانسپورٹ روک دی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شدید برفباری کے باعث میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔میونخ کی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ برفباری کی وجہ سے بسیں، ٹرام اور ٹرینیں معطل کی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ میونخ کا مرکزی ٹرین سٹیشن لوگوں کے لیے بند کردیا گیا ہے، جبکہ بڑے روٹ پر جانے والی ٹرینیں مکمل طور پر بند ہیں، پیر تک سروس معطل رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں حکام نے شہریوں کو بلاضرورت سفر کرنے سے روکتے ہوئے انہیں اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مصنف کے بارے میں