Get Alerts

پنجاب حکومت کا بسنت منانے کا فیصلہ، نئے آرڈیننس کی منظوری

پنجاب حکومت کا بسنت منانے کا فیصلہ، نئے آرڈیننس کی منظوری

لاہور : پنجاب حکومت نے بسنت منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پنجاب حکومت نے کائٹ فلائینگ آرڈیننس 2025 جاری کر دیا ہے، جس کا مقصد پتنگ بازی کو مخصوص اصولوں کے تحت قانونی بنانا ہے۔

آرڈیننس کے مطابق پتنگ سازی اور پتنگ فروخت کے لیے رجسٹریشن ضروری ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پتنگ باز تنظیموں کو بھی اپنی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ رجسٹریشن کے بعد، پتنگیں بنانے اور فروخت کرنے کے لیے لائسنس حاصل کرنا لازم ہو گا، اور 2001 کا پتنگ بازی پر پابندی والا آرڈیننس مکمل طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اس نئے آرڈیننس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت اور ڈپٹی کمشنرز مخصوص مقامات، دنوں اور وقتوں میں اور غیر خطرناک مواد کے ساتھ محدود پیمانے پر پتنگ بازی کی اجازت دے سکتے ہیں، تاہم "غیر خطرناک مواد" کی تشریح آرڈیننس میں نہیں کی گئی۔

آرڈیننس میں پولیس کو بھی غیر معمولی اختیارات دیے گئے ہیں۔ پولیس سب انسپکٹر رینک کا افسر بغیر وارنٹ کے گرفتاری کر سکے گا اور اسے کسی بھی مقام پر داخل ہو کر سرچ کرنے اور ممنوعہ سامان ضبط کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ مزید برآں، حکومت کسی بھی ادارے یا ایجنسی کو یہ اختیارات تفویض کر سکتی ہے۔

ٹیگز: