Get Alerts

ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج ہوگا

ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج ہوگا

ڈھاکہ: پاکستان کی انڈر 19 ویمنز کرکٹ ٹیم آج بنگلہ دیش کے خلاف اپنے دورے کا آغاز کرے گی، جس میں دونوں ٹیمیں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی۔ اس سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی حال ہی میں کی گئی، جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ویمنز ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

پاکستان کی انڈر 19 ویمنز ٹیم کی کپتان ایمان نصیر نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سیریز کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ "ہمارا سکواڈ بہت متوازن ہے اور ہم نے بھرپور تیاری کی ہے۔ کپتانی میرے لیے ایک نیا چیلنج ہے، مگر میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی مکمل حمایت سے پر اعتماد ہوں," ایمان نصیر نے مزید کہا۔

یہ سیریز پاکستانی ٹیم کے لیے اہمیت رکھتی ہے کیونکہ انڈر 19 ویمنز کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیم کو نہ صرف تجربہ حاصل ہوگا بلکہ عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوانا ہے۔

ٹیگز: