Get Alerts

پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ

 پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ

لاہور : پنجاب میں محکمہ تعلیم نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اس فیصلے کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ یہ قدم لاکھوں طلبا کی آسانی کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

لاہور بورڈ سے میٹرک کے امتحانات دینے والے طلبا کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہے، اور اس فیصلے سے طلبا کو اپنی تیاری کے لیے اضافی وقت ملے گا۔ اس کے علاوہ، ٹیچرز یونین پنجاب نے بھی اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد امتحانات لینا ایک احسن اقدام ہے، جو طلبا اور اساتذہ دونوں کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

ٹیگز: