Get Alerts

حکومت کا اہم فیصلہ ، بلال بن ثاقب چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی مقرر

حکومت کا اہم فیصلہ ، بلال بن ثاقب چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی مقرر

اسلام آباد:حکومت نے بلال بن ثاقب کو چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد یہ تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق بلال بن ثاقب، اپنی تعیناتی کے بعد معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، کیونکہ چیئرمین کے عہدے پر رہتے ہوئے معاون خصوصی کا عہدہ نہیں رکھا جا سکتا تھا۔

بلال بن ثاقب تین سال کے لیے اعزازی بنیادوں پر اس عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور اس دوران انہیں وزیر مملکت کے برابر درجہ حاصل ہوگا، تاہم یہ عہدہ بغیر تنخواہ ہوگا۔

یہ تعیناتی پاکستان میں ورچوئل ایسٹ کے شعبے میں باقاعدہ ریگولیٹری ڈھانچے کی مضبوطی کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

ٹیگز: