Get Alerts

پروگریسیو پاکستان کے لیے سنجیدہ لیڈرشپ اور ایک مؤثر ماڈل درکار ہے: چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان

پروگریسیو پاکستان کے لیے سنجیدہ لیڈرشپ اور ایک مؤثر ماڈل درکار ہے: چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان

اسلام آباد: چیئرمین ایپ سپ، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے چھٹی ریکٹرز کانفرنس میں  کہا ہے کہ ریکٹر کانفرنس کا بنیادی مقصد پاکستان کے تمام وائس چانسلرز کو ایک نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنی بہترین عملی مثالیں شیئر کر سکیں اور درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار سال سے یہ کانفرنس مسلسل منعقد ہو رہی ہے اور گزشتہ سال کردار سازی پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم ابھی اس میں مطلوبہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ ڈاکٹر عبدالرحمان نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری، بدامنی اور ترقیاتی شعبوں میں کمی کے مسائل سب کے سامنے ہیں، اور ایس ڈی گیز، ہیلتھ اور ایجوکیشن میں ہم ابھی پیچھے ہیں۔

چیئرمین ایپ سپ نے کہا کہ پروگریسیو پاکستان کے لیے سنجیدہ لیڈرشپ اور ایک مؤثر ماڈل درکار ہے، اور مختلف ماڈلز کا جائزہ لینے کے بعد نبی پاک ﷺ کی ذات اور اسوہ حسنہ کو سب سے بہترین قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ کے ماڈل میں تشدد نہیں بلکہ تلقین اور امن کے ذریعے اصلاح ممکن ہوئی۔

تعلیمی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے ڈاکٹر عبدالرحمان نے کہا کہ تعلیم کے معاملات دیکھنے کے لیے کسی ایک فرد کو تعینات کیا جائے اور ایک آزاد آڈیٹر مقرر کیا جائے تاکہ نظام میں بہتری آئے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اداروں کی خودمختاری کا احترام کیا جائے اور اسٹیک ہولڈرز کو فیصلوں میں شامل کیا جائے، کیونکہ بند کمروں میں فیصلے کرنے سے اصلاحات ممکن نہیں۔

ملکی ترقی کے لیے چیئرمین ایپ سپ نے کہا کہ گالی گلوچ یا بینک جلانے جیسے اقدامات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے سائنس، ٹیکنالوجی اور ریسرچ کی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاور ٹیکنالوجی پارک بنانے کا منصوبہ ریسرچ اور انڈسٹریل کولیبریشن کے لیے ہے، جس کے لیے سرپرستی اور تعاون درکار ہے۔

ٹیگز: