Get Alerts

 قیادت عوام کے سامنے جوابدہ ہونی چاہیے، گورننس میں بہتری ضروری:چیئرمین پنجاب گروپ  میاں عامر محمود

 قیادت عوام کے سامنے جوابدہ ہونی چاہیے، گورننس میں بہتری ضروری:چیئرمین پنجاب گروپ  میاں عامر محمود

اسلام آباد:چیئرمین پنجاب گروپ  میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ قیادت کا اصل معیار یہ ہے کہ وہ قوم کی ترقی کے فیصلے کرے یا تنزلی کا باعث بنے۔ انہوں نے نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ کو سب سے بہترین لیڈرشپ ماڈل قرار دیا اور کہا کہ قیادت ہمیشہ مڈل کلاس سے نکلتی ہے۔

میاں عامر محمود نے زور دیا کہ ہر انسان کو دنیا میں کیے گئے اعمال کا جواب دینا ہوگا اور حکومت کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گورننس سسٹم میں بہتری کے لیے حکومتی اداروں کو عوام کے قریب لانا ضروری ہے۔

انہوں نے ملک کے موجودہ انتظامی ڈھانچے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چاروں صوبوں میں سہولیات اور ترقی کا یکساں نظام موجود نہیں اور بڑے شہروں پر دیگر شہروں کا بوجھ پڑنے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان کے ہر ڈویژن کو صوبہ بنا دیا جائے تاکہ انتظامی نظام مضبوط اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

میاں عامر محمود نے عالمی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ چین میں 31، نائیجیریا میں 27 اور روس میں 46 صوبے ہیں، جبکہ پاکستان کا ایک صوبہ ملک کے نصف سے زیادہ علاقے پر مشتمل ہے، جس سے انتظامی مشکلات جنم لیتی ہیں۔

ٹیگز: