Get Alerts

کمپنیز اب ملازمین کے آر سی ایس میسجز کی نگرانی کر سکیں گی

کمپنیز اب ملازمین کے آر سی ایس میسجز کی نگرانی کر سکیں گی

کیلیفورنیا: گوگل نے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے کمپنی مالکان ملازمین کے آر سی ایس (Rich Communication Services) میسجز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ آر سی ایس، روایتی ایس ایم ایس کا جدید ورژن ہے جو تصاویر، ویڈیوز اور دیگر میڈیا فائلز کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔

گوگل کے مطابق یہ فیچر کمپنیوں کو ملازمین کے زیر استعمال ڈیوائسز کی نگرانی اور بلا تعطل ریکارڈ حاصل کرنے میں مدد دے گا۔ کمپنیاں اس فیچر کو اندرونی تحقیقات یا ایچ آر تنازعات کے لیے تمام بزنس کمیونیکیشنز کی نگرانی کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔

ٹیگز: