اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کوئی منفی یا غیر قانونی اقدام اٹھایا تو صوبے میں گورنر راج نافذ کر کے ان کی سیاست کا خاتمہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے دہشت گرد عناصر جو صوبے میں چھپے ہوئے ہیں، وہ اپنی حفاظت کریں کیونکہ ملک کی افواج اور سپہ سالار کے خلاف کسی قسم کی تنقید یا اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
فیصل واوڈا نے نوٹیفکیشن کے حوالے سے بھی خبردار کیا اور کہا کہ "نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے والا ہے۔ انہوں نے اس سیاسی جماعت کو بھی خبردار کیا جو ملک میں اشتعال پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے، اور کہا کہ یہ نہج اس مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں سے واپسی مشکل ہوگی۔