خیبر پختونخوا حکومت کا پولیس کی وردی میں بھی تبدیلی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا پولیس کی وردی میں بھی تبدیلی کا فیصلہ

پشاور: آئی جی فنانس وقار الدین کے مطابق سپاہی سے لیکر آئی جی خیبر پختو نخوا تک ایک قسم کی وردیاں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وردیوں کی تیاریوں کے حوالے سے آرڈیننس فیکٹری سے معاہدہ طے پایا گیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں 44 ہزار جیکٹس اور 44 ہزار سوئیٹرز بنانے کا آرڈر دیا گیا ہے جو بہت جلد خیبر پختو نخوا پولیس کے حوالے کی جائیں گی جبکہ نئی وردیوں کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف اضلاع میں 25 ہزار وردیاں تقسیم کی گئی ہے اس سے قبل ٹریفک وارڈنز کی وردی بھی تبدیل کر دی گئی تھی۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں