سرحد پار سے کسی بھی مہم جوئی کابھرپورجواب دینگے, سپہ سالار کابھارت کو واضح پیغام

سرحد پار سے کسی بھی مہم جوئی کابھرپورجواب دینگے, سپہ سالار کابھارت کو واضح پیغام

لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریثرن کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

سرحد پارسے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کے لئے تیار ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دوٹوک اعلان۔کہتے ہیں لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیاں مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا اور یادگار شہداءپر پھول چڑھائے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ سرحدی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔
پاک فوج کے سربراہ نے بھارتی فورسز کی طرف سے لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی پر پنجاب رینجرزکی جوابی کاروائیوں کو سراہا اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔جنرل قمرجاوید باجوہ کامزیدکہناتھا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

مصنف کے بارے میں