'غیر جمہوری عناصر کو مضبوط کرنا رکن ریاستوں کی خود مختاری و برابری کے منافی ہے'

'غیر جمہوری عناصر کو مضبوط کرنا رکن ریاستوں کی خود مختاری و برابری کے منافی ہے'

نیو یارک: پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل اصلاحات پر بین الحکومتی مذاکرات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غیر جمہوری عناصر کو مضبوط کرنا رکن ریاستوں کی خود مختاری و برابری کے منافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کو زیادہ نمائندہ، جمہوری، شفاف اور جوابدہ بنانے کا حامی ہے جبکہ اقوام متحدہ میں اصلاحات جمہوری اصولوں پر ہونی چاہیے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی امن و استحکام کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے توقع ہے امسال سلامتی کونسل میں اصولوں کو مفادات پر فتح حاصل ہو گی اور سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے لچک اور افہام و تفہیم کے جذبے کی ضرورت ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں