مائیکرو سوفٹ نے گیمنگ کمپنی پلے فیب خرید لی

مائیکرو سوفٹ نے گیمنگ کمپنی پلے فیب خرید لی

سان فرنسسکو : مائیکروسوفٹ نے گیمنگ کمپنی پلے فیب کو بھی خرید لیا۔ پلے فیب پر ایک سو بارہ گیمز موجود ہیں اور اس پلیٹ فارم کو سات کروڑ افراد تفریح کیلئے استعمال کرتے ہیں۔   
بلاگ پوسٹ میں مائیکروسوفٹ کی گیمنگ کے شعبے کے نائب صدر کریم چوہدری نے کہا ہے کہ ازیور اور پلے فیب انٹیلی جنس کلاوڈ سروس کی بدولت مزید بہتر سروس گیم ڈویلپرز اور گیم پلیئرز کو مہیا کریگا۔
پلے فیب کی ٹٰیکنالوجی کیپ کام، ڈزنی اور این بی سی یونیورسل سمیت دیگر معروف کمپنیوں میں بھی استعمال کی جارہی ہے۔ پلے فیب کے سی ای او جیمز نے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ ہمارے پلیٹ فارم پر گیم اینالیٹکس، لیو اوپس کی سہولت کی وجہ سے تین ہزار کے قریب سٹوڈیو ساکت سافٹ ویئرز سے منتقل ہوئے ہیں کیونکہ یہ ارتقائی صلاحیت ، لائیو سمیت دیگر سہولیت سے مزین ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مائیکروسوفٹ کی کلاوڈ کمپیوٹنگ اور گمیمنگ میں مہارت اسکو پلے فیب کی مزید ترقی بہترین پلیٹ فارم قرار دیا جاسکتا ہے۔