لاہور:  طالبات  کو ہراساں کرنیوالا برقعہ پوش لڑکا ساتھی  سمیت گرفتار

لاہور:  طالبات  کو ہراساں کرنیوالا برقعہ پوش لڑکا ساتھی  سمیت گرفتار

لاہور: پولیس نے لاہور کے علاقے شاد باغ میں  طالبات  کو تنگ کرنے والا برقعہ پوش لڑکا ساتھی  سمیت گرفتار کر لیا ۔

نیو نیوز کے مطابق پولیس نے لاہور کے علاقے شاد باغ میں اکیڈمی سے گھر جانے والی طالبات کو تنگ کرنے والے برقعہ پہنے اوباش نوجوان کو ساتھی سمیت ساتھی گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں لڑکے ایک برقعہ پہنے جوڑی کی شکل میں لڑکیوں کو تنگ کرتے اور فرار ہو جاتے ، شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے شاد باغ پولیس نے  دونوں کو گرفتار کیا،  برقعہ پوش بھی لڑکا ہی نکلا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  گرفتار ملزمان میں حبیب ڈار اور برقعہ پہنے شاہ میر شامل ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔


ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر عابد خان نے طالبات کو ہراساں اور تنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے پر شاد باغ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی۔انہوں نے  کہا کہ خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مصنف کے بارے میں