پی ایچ ایف نے سابق اولمپین رشید الحسن پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی

پی ایچ ایف نے سابق اولمپین رشید الحسن پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف توہین آمیز بیانات دینے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ہاکی لیجنڈ رشید الحسن پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق اولمپین نے وزیراعظم پاکستان کے بارے میں توہین آمیز بیانات دئیے تھے جس کے باعث ان پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری آصف باجوہ نے پابندی عائد کئے جانے کی تصدیق کردی ہے۔
پی ایچ ایف کے سیکرٹری آصف باجوہ نے بتایا کہ حکومت نے رشید الحسن کے ریمارکس کا سخت نوٹس لیا تھا اور سابق اولمپین نے پی ایچ ایف کے بھجوائے گئے شوکاز کا جواب نہیں دیا تھا جبکہ یہ پابندی حکومت پاکستان کی ہدایات پر عائد کی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں