انسانی اسمگلر کو 147 سال قید کی سزا

انسانی اسمگلر کو 147 سال قید کی سزا

راولپنڈی: عدالت نے انسانی اسمگلر کو 147 سال قید اور 70 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے امجد علی نے انسانی اسمگلنگ کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے  انسانی اسمگلنگ کے مجرم اور منی لانڈرر عاطف بخاری کو مجموعی طور پر 147 سال قید اور 70 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔


مجرم کے خلاف ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے 22 مقدمات درج کیے تھے۔ عدالت نے  تمام مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے 147 سال قید اور 70 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

بعد ازاں مجرم اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا ہے۔

مصنف کے بارے میں