پیپلز پارٹی کسی صورت میں لڑائی جھگڑا نہیں چاہتی، پرامن انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں: سعید غنی

پیپلز پارٹی کسی صورت میں لڑائی جھگڑا نہیں چاہتی، پرامن انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں: سعید غنی

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر سعید غنی  کاکہنا ہے کہ  پیپلز پارٹی کسی صورت میں لڑائی جھگڑا نہیں چاہتی، پرامن انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں۔ سعید غنی نے نیوز  کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   پیپلز پارٹی کسی صورت میں لڑائی جھگڑا نہیں چاہتی، پرامن انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں۔

سعید غنی نے مزید کہاکہ   نیوکراچی میں ہماری کارنر میٹنگ پر فائرنگ سے بچہ جاں بحق ہوا، پیپلز پارٹی کسی صورت میں لڑائی جھگڑا نہیں چاہتی، پولیس برقت ایکشن لیتی تو جان جاتی نہ گاڑیاں جلتیں۔  ناظم آباد واقعے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، تحقیقات ہوجاتیں تو آج حالات اتنے خراب نہیں ہوتے، واقعے میں ہمارے 3 کارکن زخمی ہوئے۔

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ واقعے کی فوٹیجز موجود تھیں، تحقیقات ہوجاتیں تو آج حالات اتنے خراب نہیں ہوتے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی میں فسادات کسی کے مفاد میں نہیں، فسادات شہر اور ملک کے مفاد میں نہیں، رینجرز اور پولیس کی قربانیوں سے امن قائم ہوا، مخالفین الیکشن میں شکست کے خوف سے ایسی حرکتیں کررہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کراچی کا ماضی انتہائی خوف ناک ہے، پیپلزپارٹی کسی صورت لڑائی نہیں چاہتی، شہر کا امن و امان خراب کرنے کا حق کسی کو نہیں۔

مصنف کے بارے میں