دوران  عدت  نکاح کیس ،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید  کی سزا 

دوران  عدت  نکاح کیس ،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید  کی سزا 

اسلام آباد :بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی  کو  دوران  عدت  نکاح کیس  میں 7،7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 5 ،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی  اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کیس کا فیصلہ 14 گھنٹے طویل سماعت کے بعد محفوظ کر لیا گیا تھا۔

عدت میں نکاح کے کیس پر سینئر سول جج قدرت اللہ نے سماعت کی۔ دوران سماعت وکلاء صفائی کی جانب سے گواہوں پر جرح  گذشتہ روز مکمل کرلی گئی اور وکلا صفائی نے حتمی دلائل بھی مکمل کرلیے تھے ۔گواہان میں خاور مانیکا، مفتی سعید، عون چوہدری اور محمد لطیف پر جرح ہوئی تھی۔ 


 گواہان پر جرح بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کی جبکہ درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی اور پبلک پراسیکیوٹر سمیع اللہ جسرا موجود تھے۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 342 کا بیان بھی عدالت کو دے دیا۔ عدت میں نکاح کیس کی سماعت گذشتہ روز  صبح ساڑھے نوبجے شروع ہوئی تھی اور 14گھنٹے تک  جاری رہی تھی ۔

مصنف کے بارے میں