Get Alerts

بلوچستان میں آزادی نہیں دہشت گردی کی جنگ لڑی جا رہی ہے، طلال چوہدری کا قومی اسمبلی میں دو ٹوک خطاب

بلوچستان میں آزادی نہیں دہشت گردی کی جنگ لڑی جا رہی ہے، طلال چوہدری کا قومی اسمبلی میں دو ٹوک خطاب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کی صورتحال پر سخت موقف اپنایا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں حقوق کے نام پر دہشت گردی کی جا رہی ہے جس کا محرومیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
طلال چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں "محرومی کا بیانیہ" اب نہیں چلے گا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حقوق کی جنگ لڑنے کا دعویٰ کرنے والے نہتے شہریوں کو کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟۔ سرکاری دفاتر اور بینکوں پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کا کیا جواز ہے؟۔
 وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ یہ عناصر "بلوچی بلوچی" کہہ کر خود بلوچوں ہی کا قتل عام کر رہے ہیں۔وزیر مملکت نے کالعدم تنظیم بی ایل اے (BLA) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف دہشت گردی کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ   بلوچستان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حقوق کی نہیں بلکہ خالصتاً دہشت گردی کی جنگ ہے، اور ریاست اس کا پوری قوت سے مقابلہ کرے گی۔
طلال چوہدری نے واضح کیا کہ ریاست شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، لیکن دہشت گردی کو حقوق کی تحریک کا لبادہ اوڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کے مطابق نہتے شہریوں اور قومی تنصیبات پر حملے ثابت کرتے ہیں کہ ان عناصر کا مقصد صرف عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

ٹیگز: