کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر نئی بلند سطح کو چھو لیا اور فی تولہ نرخ 5 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 24 ہزار روپے کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے مقرر کی گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 20 ہزار 576 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 40 ہزار 982 روپے میں دستیاب ہے۔
علاوہ ازیں بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 137 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 813 ڈالر کی سطح تک پہنچ گیا۔