ایمی لوئس جیکسن نے برطانوی کروڑ پتی کاروباری شخصیت جارج پنیوتو سے منگنی کر لی

ایمی لوئس جیکسن نے برطانوی کروڑ پتی کاروباری شخصیت جارج پنیوتو سے منگنی کر لی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ممبئی: برطانوی نژاد بھارتی اداکارہ ایمی لوئس جیکسن نے برطانوی کروڑ پتی کاروباری شخصیت جارج پنیوتو سے نئے سال کے پہلے دن منگنی کر لی۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکرہ ایمی جیکسن نےمشرقی افریقی ملک زمبیا میں وکٹوریہ فالز کے پس منظر میں بنائی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال کا پہلا دن ہماری زندگی کے نئے سفر کا آغاز ہے، مجھے دنیا کی سب سے بڑی خوشی دینے پر آپ کی شکرگزار ہوں۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر

واضح رہے کہ جارج پنیوتومتعدد ہوٹلوں کے مالک اور برطانوی پراپرٹی ڈویلپر اینڈریاس پنیوتو کے بیٹے ہیں اور ایمی جیکسن اور جارج پنیوتو کی ملاقات 2015ءمیں ہوئی۔