معروف امریکی میزبان لیری کنگ عالمی وبا کا شکار ہو گئے

Leading US host Larry King has fallen victim to a global epidemic
کیپشن: فائل فوٹو

لاس اینجلس: معروف امریکی میزبان لیری کنگ عالمی وبا کا شکار ہو کر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی عمر 87 سال ہے۔ لیری کنگ پھیپھڑوں کے کینسر، ذیابیطس اور دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہیں۔

خیال رہے کہ لیری کنگ کا شمار دنیائے صحافت کے دبنگ اینکرز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 25 سال تک ٹاک شوز کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ اندازے کے مطابق انہوں نے 40 ہزار کے لگ بھگ مختلف شخصیات کے انٹرویوز کئے جن میں امریکی صدور، دنیا بھر کے سربراہان مملکت، وزرائے اعظم، ادب، ثقافت اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔

لیری کنگ کا یہ شو مشہور امریکی ٹیلی وژن سی سی این سے پیش کیا جاتا تھا۔ 1985ء سے شروع ہونے والا یہ پروگرام لیری لنگ لائیو بغیر بریک لئے 2010ء تک جاری رہا۔

ان کا بات کرنے کا طریقہ اور اپنے مہمانوں سے پوچھے جانے والے طنز وتیز سوال ہی اس پروگرام کا خاصہ تھے۔ وہ اپنے مہمانوں سے جواب حاصل کرنے کا فن جانتے تھے۔ ان کے بعد آنے والے دنیا بھر کے اینکرز نے ان کا سٹائل کاپی کیا۔ لیری کنگ کی ذاتی زندگی بہت گلیمرس تھی۔ انہوں نے 7 شادیاں کیں۔ 

ادھر عالمی وبا کے اثرات پر بات کی جائے تو دنیا بھر میں 5 کروڑ 98 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 47 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 793، برازیل میں 70، بھارت میں 265، میکسیکو میں 700، برطانیہ میں 445، اٹلی میں 364، روس میں 447 اور ایران میں 101 اموات سامنے آ چکی ہیں۔

اموات میں حالیہ اضافے سے ایران میں مرنے والوں کی مجموعی تعدادد 55 ہزار 438، روس میں 58 ہزار، اٹلی میں 74 ہزار 985، برطانیہ میں 74 ہزار 570، میکسیکو میں ایک لاکھ 26 ہزار 507، بھارت میں ایک لاکھ 49 ہزار 470، برازیل میں ایک لاکھ 95 ہزار 511 اور امریکا میں 3 لاکھ 57 ہزار 235 تک جا پہنچی ہے۔