علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر سے 4 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر سے 4 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ابوظہبی جانے والے مسافر کے قبضے سے 4 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ 
اے ایس ایف ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافر امین افضل لاہور سے ابوظہبی کی پرواز میں سوار ہونے کیلئے پہنچا تھا کہ اے ایس ایف کے ڈیوٹی پر مامور عملے نے مسافر کے بیگ کی سکیننگ کے دوران مشکوک قرار دیا۔ 
ترجمان کے مطابق بیگ کی ہاتھ سے تلاشی لی گئی تو اس میں چھپائی گئی 4 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں تقریباً ساڑھے 4 کروڑ سے بھی زائد بنتی ہے۔ اے ایف نے سمگلر کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کیلئے محکمہ انسداد منشیات (اے این ایف) کے حوالے کر دیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں