وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کی منظوری دیدی

اسلام آباد :وفاقی کابینہ نے20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ، زیادہ تر ادویات کی قیمتوں میں کمی 30 فیصد کمی کی گئی ہے ۔

وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی  عوام  کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب  اہم قدم ہے۔ بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

عبدالقادر پٹیل کے مطابق 54  نئی ادویات کی قیمتیں فکس کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے  ،یہ نئی ادویات  کینسراور مختلف  بیماریوں میں استعمال ہوں گی ، ان کا کہنا تھا کہ  حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے، ماضی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں  700 فیصد  تک اضافہ کیا ۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے معیاری ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔  صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے عملی اقدامات جاری  ہیں۔

مصنف کے بارے میں