ایران میں قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دو دھماکے، 103 افراد جاں بحق

ایران میں قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دو دھماکے، 103 افراد جاں بحق

کرمان: قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دودھماکے ہوئے ۔ان دھماکوں میں 103 افراد جاں بحق اور 140 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایران کے شہر کرمان میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دو دھماکوں میں 103 افراد جاں بحق اور 140 سے زائد زخمی ہوگئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ا چوتھی برسی کے موقع پر ان کے مقبرے کے نزدیک دھماکا خیز  مواد سے بھرے دو بیگ قبرستان کے داخلی دروازے پر رکھے گئے تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق   برسی کےموقع پر مقبرے میں ہزاروں لوگ موجود تھے۔ سکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لےکر تحقیقات کر رہے ہیں۔ 


ادھر معاون گورنر کرمان کا کہنا ہے کہ کرمان میں دھماکے دہشتگردی کے واقعات ہیں، دھماکے دستی بم پھٹنے کے باعث ہوئے۔ دھماکوں کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں