Get Alerts

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری، وادی نیلم میں برفباری رک گئی

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری، وادی نیلم میں برفباری رک گئی

اسلام آباد:ملک کے مختلف حصوں میں شدید سردی کی لہر بدستور برقرار ہے جبکہ وادی نیلم میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ گریس ویلی میں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری تک گر گیا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار ہے، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 اور قلات میں منفی 4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان ہے، جبکہ پنجاب میں ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں۔

ٹیگز: