اسلام آ باد:وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے کسی سیاسی جماعت یا رہنما کو مائنس نہیں کیا، بلکہ ہمیں مائنس کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی راہ میں اصل رکاوٹ خود بانی پی ٹی آئی ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے لیے بالکل واضح مؤقف رکھتی ہے، تاہم دوسری جانب ابہام پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار کسی کو نہیں دیا، جس کے باعث بات چیت آگے نہیں بڑھ پا رہی۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ ایسا ممکن نہیں کہ وزیراعظم نے مذاکرات کی پیشکش سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف یا اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں نہ لیا ہو۔