پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت اور تعلقات بہتر بنانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی تقریب یا میٹنگ منعقد ہوئی تو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ضرور ملاقات کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے لاہور کے دورے کے دوران پیش آنے والے واقعے سے متعلق کہا کہ اس موقع پر ہم سے نامناسب زبان استعمال ہوئی، جس پر معذرت کر لی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ردِعمل ایک مخصوص عمل کے نتیجے میں سامنے آیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہی بہتر راستہ ہے اور وہ مثبت سیاسی ماحول کے فروغ کے خواہاں ہیں۔