اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ الزامات پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت خطے میں دہشتگردی کو فروغ دے کر اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کلبھوشن یادیو کیس بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے، اور بھارت ماورائے سرحد قتل اور پراکسیز کے ذریعے تخریب کاری میں ملوث ہے، جو تشویشناک ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ہندوتوا نظریہ خطے میں تشدد اور انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے، جبکہ بھارت کا جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔