Get Alerts

پاکستان بچانے کے لیے سب سے پہلے کراچی کو مضبوط اور محفوظ بنانا ہوگا:ایم کیو ایم نے ’’کراچی بچاؤ مہم‘‘ کا آغاز کر دیا

پاکستان بچانے کے لیے سب سے پہلے کراچی کو مضبوط اور محفوظ بنانا ہوگا:ایم کیو ایم نے ’’کراچی بچاؤ مہم‘‘ کا آغاز کر دیا

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے ’’کراچی بچاؤ مہم‘‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملکی بقا اور ترقی کراچی کی سلامتی اور استحکام سے جڑی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے شہر کے حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شہرقائد کے ساتھ بدترین سلوک کیا گیا، سڑکیں تباہ ہیں اور بنیادی سہولیات متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے سب سے پہلے کراچی کو مضبوط اور محفوظ بنانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ایم کیو ایم معیشت میں کردار ادا کرنے اور شہر کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔

ٹیگز: