کراچی: عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی دکھائی دینے لگے ہیں۔ گزشتہ روز سونے کی قیمت 5700 روپے فی تولہ تک بڑھ گئی تھی، تاہم آج ایک بار پھر قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 4700 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 30 روپے کی کمی آئی ہے، جس سے اس کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 570 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 47 ڈالر کی کمی دیکھنے کو ملی ہے، جس سے فی اونس سونا 4332 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔
اس کے علاوہ، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 106 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 7756 روپے ہوگئی ہے۔
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ کی صورتحال اور مقامی طلب و رسد کے اثرات کا نتیجہ ہے۔