دپیکا پڈوکون کی ایک اور نئی تصویر وائرل

دپیکا پڈوکون کی ایک اور نئی تصویر وائرل

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون آج کل سماجی رابطی کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کافی سرگرم نظر اور آئے روز کوئی نئی تصویر شیئر کرتی ہیں جو چند لمحوں میں ہی وائرل ہو جاتی ہے۔ اس بار ان کی اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ لی گئی پرانی تصویر وائرل ہوئی ہے جسے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

اس تصویر کے وقت دپیکا پڈوکون کی عمر 12 برس تھی جب کہ ان کے ساتھ بیٹھی ہوئی ان کی چھوٹی بہن انیشا 7 سال کی تھیں۔ دپیکا پڈوکون کی یہ تصویر بنگلورو میں ان کے بنگلے پر لی گئی۔

#flashbackfriday #MAJORflashbackfriday ????????????

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

یہ تصویر جس کمرے میں لی گئی اس کمرے کی دیوار پر ہالی وڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ٹائی ٹینک اور لیونارڈو ڈی کیپریو کی تصاویر آویزاں ہیں۔ ان تصاویر کے درمیان دپیکا پڈوکون کی بھی کم عمری میں لی گئی ایک تصویر آویزاں دکھائی دے رہی ہے۔

دپیکا پڈوکون کی اس تصویر کو اب تک ہزاروں افراد نے لائیک کیا، جب کہ ہزاروں افراد نے کمنٹ بھی کیے۔

اس تصویر کو اداکارہ پریانکا چوپڑا نے لائیک کیا جب کہ دپیکا کے ساتھ آنے والی فلم ’پدماوتی‘ میں کام کرنے والے رنویر سنگھ نے دل کے ایموجیز کمنٹ کیے۔

 

یاد رہے گزشتہ ماہ ہی 16 جون کو ان کی فیشن میگزین کے لیے کھچوائی گئی ایک اور تصویر بھی وائرل ہوئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں