Get Alerts

پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اہم اجلاس منگل کو طلب 

پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اہم اجلاس منگل کو طلب 
سورس: File

اسلام آباد:  پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا ہے۔

اجلاس 5 جولائی شام 3 بجے ہوگا ۔ اجلاس میں عسکری حکام قومی سلامتی کے ایشو پر بریفنگ دیں گے۔اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کریں گے۔ 

اجلاس میں ملک کی مجموعی قومی سلامتی کی صورتحال سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے ۔