لاہور کینٹ سےاغو ہونے والے بچے کا تین دن بعد بھی نہ پتا چل سکا

لاہور کینٹ سےاغو ہونے والے بچے کا تین دن بعد بھی نہ پتا چل سکا
سورس: File

لاہور : جنوبی چھاؤنی کے علاقے آراے بازار سے ساڑھے چار سالہ بچے کے اغوا کا معاملہ، تین روز گزرنے کے باوجود بھی بچہ بازیاب نہ کرایا جا سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی،جنوبی چھاؤنی اراے بازارکی نرسری  کے قریب نامعلوم خاتون کو بچے کو لے جاتے دیکھا گیا  ہے۔سی سی ٹی وی میں محمد یوسف کو 2:30 بجے اغوا کار خاتون کے ساتھ دیکھ گیا۔ بچے کی بازیابی پر 2 لاکھ کا انعام رکھا گیاہے ۔

ذرائع کے مطابق شبہ ہے بچے کو فروخت کرنے کیلئے اغوا کیا گیا ۔ مغوی بچے کی والدہ کو طلاق ہو گئی ہے۔ بچے کی والدہ نے مقامی تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش جاری کر دی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں