موسلا دھار بارش  ، حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ

موسلا دھار بارش  ، حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ

لاہور:آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی وجہ سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ لاہور شہر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تیز ہوا اور بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کی 8 جولائی تک شہر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا،  اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ پنجاب میں مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم،اٹک،چکول، سرگودھا،میانوالی،فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،  بہاولنگر،نارووال، سیالکوٹ، ساہیوال، گوجرانوالہ ، گجرات، منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد  میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

مصنف کے بارے میں