نشہ آور ادویات استعمال کریں ،ڈپریشن دور بھگائیں!آسٹریلیا بازی لے گیا 

نشہ آور ادویات استعمال کریں ،ڈپریشن دور بھگائیں!آسٹریلیا بازی لے گیا 

سڈنی:آسٹریلیا نے نفسیاتی ماہرین کو ذہنی مسائل اور ڈپریشن کے شکار افراد کا علاج نشہ آور اور اب تک کی متنازع ادویات میں شمار ہونے والی دوائیوں سے کرنے کی اجازت دے دی ہے۔آسٹریلوی حکومت نے نفسیاتی ماہرین کو ڈپریشن سمیت دیگر ذہنی مسائل سے دوچار افراد کا علاج کرنے کے لیے ’سائیکیڈیلک‘ ادوایات کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

 آسٹریلوی حکومت نے رواں برس فروری میں ہی کاٹرسٹس کو ڈپریشن سمیت دیگر ذہنی مسائل سے دوچار افراد کا علاج کرنے کے لیے ’سائیکیڈیلک‘  ادویات کے استعمال کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر یکم جولائی سے عمل درآمد ہوگیاہے۔

اب آسٹریلیا کے نفسیاتی ماہرین ڈپریشن سمیت دیگر ذہنی مسائل کے شکار افراد کو ادویات کی مذکورہ قسم لکھ کر دے سکیں گے اور مریض با آسانی میڈیکل سٹورز سے ادویات خرید سکیں گے۔نفسیاتی ماہرین مذکورہ ادویات ان افراد کو بھی لکھ کر دے سکیں گے جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ڈپریشن یا دیگر ذہنی مسائل کا سامنا کیا ہوگا، یعنی پوسٹ ڈپریشن کے مریض بھی دوا کو قانونی طور پر استعمال کر سکیں گے۔

اس سے قبل امریکی ریاست اوریگن نے بالغ افراد کے لیے ’سائیکیڈیلک‘  ادویات میں استعمال ہونے والے خصوصی نشے ’سائلوسائبائن‘کو بالغ افراد کے استعمال کی اجازت دی تھی۔اسی طرح امریکی ریاست کولاراڈو نے 2022 میں ’سائیکیڈیلک‘ادویات میں استعمال ہونے والے خصوصی نشے ’سائلوسائبائن‘ پر پابندی لگانے کی منظوری دی تھی۔

بعض ماہرین کا ماننا ہے کہ ’سائیکیڈیلک‘  ادویات ذہنی پریشانی اور ذہنی مسائل سے بھی نجات دلانے میں مددگار ہوتی ہیں۔’سائیکیڈیلک‘  ادویات کی تیاری میں بھنگ اور ایکسٹیسی نامی نشے سمیت اسی طرح کے دیگر نشوں کی مقدار شامل ہوتی ہے۔

مصنف کے بارے میں