ملزم کا جسمانی ریمانڈ اب14 نہیں  بلکہ   30 دن کا ہوگا

ملزم کا جسمانی ریمانڈ اب14 نہیں  بلکہ   30 دن کا ہوگا

اسلام آباد : ملزم کا جسمانی ریمانڈ اب 14کے بجائے 30 دن تک  ہوگا۔ اس  کے لیے نیب قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کیاگیا ہے۔  وفاقی حکومت نے نیب قانون میں مزید ترامیم کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

 وزارت قانون نے مجوزہ صدارتی آرڈیننس کا مسودہ تیار کر لیاہے، مجوزہ نیب ترامیم آج رات صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لائی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بھی نیب قانون میں ترامیم کی منظوری دیدی، نئی ترامیم کے تحت جسمانی ریمانڈ 30 دن کا ہوگا۔صدارتی آرڈیننس کا مسودہ منظوری کیلئے قائم مقام صدر کو بھیجا جائے گا۔

نئی ترامیم کے مطابق نیب سے تعاون نہ کرنے پر متعلقہ فرد کو گرفتار کیا جائے گا۔ذرائع وزارت قانون و انصاف کے مطابق وفاقی کابینہ نے مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی ہے اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی ترامیم سے متعلق آج رات صدارتی آرڈیننس جاری کریں گے۔

مصنف کے بارے میں