لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
عدالت کے مطابق یہ دلیل قابلِ قبول نہیں کہ ملزم جیل میں تھے، کیونکہ پولیس کے مطابق واقعات کا منصوبہ 4 مئی کو تیار کیا گیا جس کی قیادت بانی پی ٹی آئی نے خود کی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ان کے بیانات نے عوام کو بھڑکایا اور ریاستی اداروں پر حملوں کا سبب بنے۔ پراسیکیوشن کے پاس آڈیو، ویڈیو اور تحریری شواہد موجود ہیں جو مبینہ سازش اور کردار کی تصدیق کرتے ہیں۔