پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے فنانس بل 2025 پر دستخط کر دیے، جس کے بعد بل باقاعدہ طور پر قانون بن گیا۔
دستخط کے ساتھ ہی بجٹ میں مجوزہ ٹیکسوں میں کمی و اضافہ نافذ ہو گیا۔ حکومت کی جانب سے کی گئی مالی ترامیم کا اطلاق یکم جولائی 2025ء سے تصور کیا جائے گا۔