کاراباخ: وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔
کاراباخ آمد پر آذربائیجان کے سینیئر سرکاری و سفارتی حکام نے پاکستانی وفد کا پرجوش استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خطے میں معاشی اشتراک، تجارتی ترقی اور باہمی تعاون پر پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کریں گے۔ وہ اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔