سابق صوبائی وزیر شاہنواز مری ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

سابق صوبائی وزیر شاہنواز مری ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل
کیپشن: شاہنواز مری نے سردار یار محمد رند کے ہمراہ کوئٹہ میں نیوزپریس کانفرنس کے دوران شمولیت کا اعلان کیا۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

کوئٹہ: سابق صوبائی وزیر شاہنواز مری نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ سابق صوبائی وزیر شاہنواز مری نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند کے ہمراہ کوئٹہ میں نیوزپریس کانفرنس کے دوران شمولیت کا اعلان کیا۔

پی ٹی آئی نے چکوال سے بھی ن لیگ کی ایک بڑی وکٹ گرا دی ہے۔سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے ترمیم شدہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا

ادھر بنی گالہ میں ایم کیو ایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل پینچ گئے ہیں کیونکہ تحریک انصاف سے معاملات طے پا گئے ہیں اور وہ شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں