بلوچستان کے علاقہ علی خیل کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم،14 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقہ علی خیل کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم،14 افراد جاں بحق

قلع سیف اللہ: عید سے قبل ہی افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 14 افراد خالق حقیقی سے جا ملے۔

تفصیلات کے مطابق علی خیل کے قریب ٹرک اورمسافر وین میں تصادم سے 14 افراد جان کی بازی ہارگئے۔زخمی ہونے والے تمام مسافروں کوکوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے جب کہ ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں زیرعلاج زخمیوں میں سے دوکی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق مسافروں میں سلطان محمد، محمد الیاس، داود شاہ ، سلطان بی بی ، عصمت اللہ اور میر حمزہ شامل ہیں۔