Get Alerts

ورلڈکپ میں پاکستان کا دوسرا امتحان میزبان انگلینڈ کے خلاف آج ہو گا

ورلڈکپ میں پاکستان کا دوسرا امتحان میزبان انگلینڈ کے خلاف آج ہو گا

لندن: ورلڈکپ میں پاکستان کا دوسرا امتحان میزبان انگلینڈ کے خلاف آج ہو گا، میچ ناٹنگھم کے گراؤنڈ پر پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

کپتان سرفراز کے بعد بولنگ کوچ اظہر محمود نے بھی ٹیم کے کم بیک کرنے کی بڑی اُمید دلا دی، کہتے ہیں ٹیم کی پرفارمنس میں بہتری آئے گی۔ وننگ ٹریک پر آنے کیلئے ایک جیت کی ضرورت ہے۔

پاکستان کو میزبان انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں چار ایک کی شکست زیادہ پرانی بات نہیں۔ ایونٹ میں بھی جنوبی افریقہ کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کرنیوالی انگلش ٹیم کے مورال بلند ہیں۔ ورلڈکپ کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ رہیں نو مقابلوں میں پاک انگلش ٹیمیں 4 ، 4 بار کامیاب ہوئیں۔