وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ، 12 نکاتی ایجنڈے زیر غور

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ، 12 نکاتی ایجنڈے زیر غور
کیپشن: Image Source: PTI Official Twitter Account

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ، اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے زیر غور آئے گا۔ 

 
تفصیلات کے مطابق ، کابینہ اجلاس میں بچوں کے حقوق کےلئے نیشنل کمیشن کے قیام کی منظوری دی جائے گی، کابینہ کو ویزا پالیسی میں نرمی پر بریف کیا جائے گا، الیکشن 2018ءکی سالانہ رپورٹ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں محکموں کے اکاﺅنٹس میں بجٹ میں رقوم رکھنے کیخلاف پالیسی کی منظوری دی جائے گی،نئی پالیسی کے تحت بجٹ کی رقوم ہر محکمہ کی سنگل ٹریژی اکاونٹ میں جمع کروائیں جائے گی۔ 

سرکاری عمارتوں کی مارکیٹنگ حکمت عملی پر وفاقی کابینہ کو بتایا جائے گا، اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کے جج کی تعیناتی کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔حج پالیسی2019ء کو دوبارہ وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں پیش کیا گیا ہے۔