پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر احتجاج کرنے والوں کیخلاف بڑا اعلان 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر احتجاج کرنے والوں کیخلاف بڑا اعلان 

لاہور:اب پٹرول مہنگا ہو یا بجلی ،آٹا مہنگا ہو یا کوکنگ آئل احتجاج کرنے والوں کو کیخلاف حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سے جو مہنگائی کا طوفان آیا ہو ا ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف کی طر ف سے احتجاج ریکارڈ کروانے کیلئے کال دی گئی تو حکومتی مشینری بھی حرکت میں آگئی ،پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق وزارت داخلہ نے تمام صوبائی حکومتوں، آئی جی پولیس اور ہوم سیکرٹریز کو ایڈوائیزری جاری کردی۔

وازت داخلہ کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا کہ احتجاج میں شامل پی ٹی آئی کارکنوں کی شناخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،ایسے شرپسند عناصر کو تلاش کیا جائے جو 25 مئی کے فسادی مارچ  ہنگامہ آرائی میں ملوث تھے،شناخت کے ذریعےٗ فتنہ فساد مارچ میں ملوث شر پسند افراد کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،ایسے شرپسند مظاہرین کی بھی نشاندہی کی جائے جو آئندہ فتنہ فساد مارچ میں شامل ہوسکتے ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا ایسے عناصر جو 25 مئی کے فتنہ فساد مارچ کا حصہ تھے اور بطور نامعلوم افراد مقدمات میں شامل تھے انہیں شناخت کرکے فوری گرفتار کیا جائے۔