Get Alerts

بھارت سے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے مکمل خود انحصاری سے کام لیا، جنرل ساحر شمشاد

بھارت سے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے مکمل خود انحصاری سے کام لیا، جنرل ساحر شمشاد

راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا  کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاکستان نے 96 گھنٹے تک کسی بھی بیرونی مدد کے بغیر مکمل طور پر اپنے وسائل پر انحصار کیا۔

ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ چین یا کسی اور ملک سے کوئی فوری مدد نہیں لی گئی، اور جو ساز و سامان استعمال ہوا، وہ وہی تھا جو بھارت جیسے ممالک کے پاس بھی موجود ہے۔

جنرل ساحر شمشاد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اگرچہ کچھ دفاعی آلات بیرونِ ملک سے خرید رکھے ہیں، لیکن حقیقی وقت میں مکمل طور پر اندرونی صلاحیتوں اور تیاریوں پر بھروسہ کیا گیا۔

ٹیگز: