Get Alerts

کنگ آف رنگ محمد علی کی  یادیں   9 سال بعد بھی زندہ 

کنگ آف رنگ محمد علی کی  یادیں   9 سال بعد بھی زندہ 

نیویارک :عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 9 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ محمد علی نے اپنے کیریئر میں 61 میچز لڑے جن میں سے 56 میں فتح حاصل کی۔

انہوں نے 1964 میں خطرناک حریف سونی لسٹن کو شکست دے کر پہچان بنائی اور بعد میں 32 سال کی عمر میں جارج فورمین کو ناک آؤٹ کر کے عالمی ہیوی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

محمد علی نے 1964 میں اسلام قبول کیا اور اپنا نام تبدیل کیا۔ 1967 میں ویتنام جنگ میں شرکت سے انکار پر ان کا ٹائٹل چھین لیا گیا، لیکن ان کے انسانی حقوق کے لیے موقف نے انہیں ایک علامت بنا دیا۔

پارکنسنز بیماری نے ان کے جسمانی حالات کو متاثر کیا، مگر ان کی انسانی محبت اور جذبہ کمزور نہ ہوا۔ محمد علی 3 جون 2016 کو دنیا سے رخصت ہوئے، مگر ان کی یادیں آج بھی زندہ ہیں۔

ٹیگز: