Get Alerts

سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ، مقامی کھپت میں کمی، برآمدات میں نمایاں بہتری

سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ، مقامی کھپت میں کمی، برآمدات میں نمایاں بہتری

اسلام آباد: آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (APCMA) کے مطابق مئی 2025ء کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 8.57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سیمنٹ کی فروخت 46.51 لاکھ ٹن رہی۔

ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق مئی کے مہینے میں مقامی فروخت 36.62 لاکھ ٹن اور برآمدات 9.89 لاکھ ٹن رہیں۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 11 مہینوں میں مجموعی طور پر 4 کروڑ 27 لاکھ 64 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت ہوا، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 2.46 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

تاہم، مقامی کھپت میں 1.94 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو 3 کروڑ 44 لاکھ ٹن رہی، جبکہ برآمدات میں 25.7 فیصد اضافہ دیکھا گیا، اور برآمد شدہ مقدار 83 لاکھ 45 ہزار ٹن تک جا پہنچی۔

ترجمان اے پی سی ایم اے نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مقامی کھپت میں کمی کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے اور آئندہ بجٹ میں سیمنٹ انڈسٹری پر عائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں نرمی کی جائے تاکہ تعمیراتی شعبے کو سہارا دیا جا سکے۔

ٹیگز: